بشپ سبسٹین فرانسس کی بطور آرچ بشپ تقرری خوش آئند ہے،سہیل رضا
لاہور(پ ر)ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے نیشنل پیس اینڈ ہارمنی نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام بین المذاہب مشاورتی اجلاس میں آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا کیتھولک چرچ کو ویٹی کن سٹی کی جانب سے بطورآرچ بشپ تقرری پر مبارکباد پیش کی اور وطن عزیز میں مذاہب کے مابین معاشرتی و ثقافتی تعلقات کو خوشگوار بنانے اور سماجی سطح پر رونما ہونے والے انتشار سے بچنے کےلئے مختلف تجاویز دیں سہیل احمد رضا نے اس موقع پر آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا کو دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے فتویٰ کی کاپی پیش کی سہیل احمد رضا نے کہا کہ غربت،جہالت اور معاشی پسماندگی ہی معاشرتی اور مذہبی بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ ہے ہمیں ملک میں مروجہ نظام کو بہتر بنانے کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی تا کہ وطن عزیز سے تمام طبقاتی جھگڑوں اور ناہمواریوں کا خاتمہ کیا جا سکے اجلاس میں پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی جن میں بہائی لیڈر ڈاکٹر روحیا مفیدی،سردار ترنجیت سنگھ،ڈاکٹر جیمز چنن،ڈاکٹر مرقس فدا،مسیحی ایم پی اے طارق مسیح گل جاوید ولیم، یوئل بھٹی،پنڈت بھگت لال،علامہ زبیر عابد،علامہ نقوی،علامہ پیر شفاعت رسول،مفتی عاشق حسین اور علامہ عبد الوہاب روکڑی شامل ہیں ۔