شریف خاندان کے اثاثوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف اپیلوں کی سماعت 21اپریل تک ملتوی

شریف خاندان کے اثاثوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف اپیلوں کی سماعت 21اپریل تک ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شہزادہ مظہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شریف خاندان کے اثاثوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف اپیلوں کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تینوںخاندانوں کے وکلاءکودلائل دینے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف کے چچا کے وکیل علی سبطین فضلی نے موقف اختیار کیا کہ شریف فیملی نے حقیقی رشتہ داروں میں مشترکہ جائیداد کو منصفانہ بنیادوں پرتقسیم نہیں کیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ منصفانہ بنیادوں پر مشترکہ جائیداد کو تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔عدالت نے سراج فیملی،معراج فیملی اور عزیز فیملی کو اکیس اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر