وفاقی محتسب مداخلت کر رہا ہے جسٹس اعجازالاحسن نے گیس بلوں کی شکایات سننے سے روک دیا

وفاقی محتسب مداخلت کر رہا ہے جسٹس اعجازالاحسن نے گیس بلوں کی شکایات سننے سے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے وفاقی محتسب کوگیس کے بلوں سے متعلق شکایات کی سماعت سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سوئی ناردرن گیس کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ کی جانب سے صارفین کو بھجوائے گئے بلوں سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کرنا محکمے کا ہی کام ہے مگر وفاقی محتسب اس حوالے سے مداخلت کر رہا ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی محتسب کو گیس کے بلوں سے متعلق شکایات کی سماعت سے روکدیا اور جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت27مارچ تک ملتوی کردی۔

گیس شکایات

مزید : صفحہ آخر