پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو شوکاز نوٹس

پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو شوکاز ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کوپنشن نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ جسٹس خالد محمود خان نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں نذیر احمد اور محمد حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے 2007میں تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20فیصد اضافہ کیا تھا جس پر سٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے تاخیری حربے آزمانے شروع کر دیئے ۔عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

شوکاز نوٹس

مزید : صفحہ آخر