کسی وزیر نے کرپشن کی تو اسے فارغ کر کے خود بھی گھر چلا جاو¿ں گا،پرویز خٹک

کسی وزیر نے کرپشن کی تو اسے فارغ کر کے خود بھی گھر چلا جاو¿ں گا،پرویز خٹک

پشاور (اے این این)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں پرزور دیا ہے کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیونکہ اس طرح وہ مرد کارکنوں سے زیادہ بہتر اور فعال کردار ادا کر سکتی ہیں ہم ذاتی سوچ اور مفادات کے خول سے باہر نکل کر عمران خان کا ویژن اپنائیں اور تبدیلی کے ایجنڈے پر سختی سے عمل پیرا ہوں تو اگلا سال یہاں ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پلاٹ، پرمٹ اور سرکاری نوکریاں بیچنے کے واقعات قصہ پارینہ بن چکے ہیں ہمارے کارکن ثابت کریں کہ وہ نہ صرف خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں بلکہ قانون ،انصاف اور میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں کارکن اور عوام دونوں تسلی رکھیں کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے سے کرپشن، اقرباءپروری ،ظلم و زیادتی اور دیگر معاشرتی برائیوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کر ئے گی جس کیلئے ہم پوری تندہی سے کوشاں ہیں کارکن حکومت کی کارکردگی پر کڑی نظررکھیں اور جہاں خرابی دیکھیں اس کی فوری نشا ندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے میں یقین دلاتا ہوں کہ میر ی حکومت کا جو شخص بد عنوانی یا نوکریاںبیچتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو پہلے اُسے گھر بھیجوں گا پھر خود بھی استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جاﺅں گا کیونکہ عوام کی نظریں ہم پر ہیں اور اگر کرپشن کے خلاف جہاد کرتے اس ناسور میں ہمار ا ہی آدمی ملوث ہو تو پھر ہمیں حکومت کا کوئی حق نہیں وہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل یونس ظہیر اور خواتین ونگ پشاور کی ضلعی صدر رابعہ بصری کی زیر قیادت اُن سے اُنکے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور صحت کا انصاف پروگرام میں اپنی خدمات اور آئندہ لائحہ عمل سے اُنہیں آگاہ کرنے کے علاوہ کارکنوں اور اہل پشاور کے بعض مسائل پر روشنی ڈالی وزیر اعلیٰ نے صحت کا انصاف اور انتخابی مہم میں خواتین کارکنوں کے جاندار کردار کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ صرف اتنے کام پر اکتفا کی بجائے وہ حالات کی نزاکت اور درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے جذبہ خدمت کے تحت اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ آخر