وزیر قانون پنجاب نے مظفر گڑھ واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی،مسلم لیگ ق

وزیر قانون پنجاب نے مظفر گڑھ واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی،مسلم لیگ ق

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ خواتین پر مظالم میں اضافہ نے 8 مارچ کو خواتین کو بااختیار بنانے کے بل کی اصلیت ظاہر کردی ہر سنگین جرم اور ظلم کا سلسلہ پولیس کی ناقص تفتیش سے جاملتا ہے ، وزیر قانون پنجاب نے مظفر گڑھ میں پیش آنے والے سنگین واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی اور اسمبلی کے فلور پر غلط حقائق پیش کیے ، ترجمان نے کہا کہ حکمران جرائم پیشہ عناصر کو جرائم سے دور رکھنے کے حوالے سے تو بے بس ہیں مگر جو ادارہ ان کے اپنے ماتحت ہے اسے کرپشن ، بدعنوانی اور ناانصافی سے پاک کرنے میں بے بس کیوں ہیں ؟ترجمان نے کہا کہ صوبہ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہوتی تو قوم کی بیٹیاں تماشا نہ بنتیں ، حکمران اپنی انتقامی سیاست کو تحفظ دینے والا موجودہ تھانہ کلچر کبھی تبدیل نہیں ہونے دیں گے،خواتین ، بچوں ، بچیوں سے زیادتیوں کے واقعات سے ملک پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ،پنجاب میں والدین اپنے بچوں ، بچیوں کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی فکر مند ہیں ،لیڈی ہیلتھ وزٹرز ہوں ، نرسز ہوں ، ینگ ڈاکٹرز یا انصاف کی منتظر غریب حوا کی بیٹیاں ہوںسب ظلم کا شکار ہیں ،

مسلم لیگ ق

مزید : صفحہ آخر