محکمہ زراعت کا عملہ ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے پرائیویٹ کام کر ر ہا ہے، انیس قریشی

محکمہ زراعت کا عملہ ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے پرائیویٹ کام کر ر ہا ہے، انیس ...

لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں محکمہ زراعت سے متعلق ارکان اسمبلی کے سوالوں کے جوابات دئیے گئے وقفہ سولات کے دوران حکومتی رکن اسمبلی محمد انیس قریشی نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے پرائیویٹ کام کر رہے ہیں یہ محکمہ خزانے پربوجھ بن چکا ہے سائرہ افتخار نے بھی اسکی توثیق کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ جس پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ یہ تسلیم کرتا ہوں کہ محکمے میں کچھ کالی بھیڑیں ہیں لیکن ہم ان کا احتساب کر رہے ہیں میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ فیلڈ سٹاف کو ڈی سی او نے کہیں پٹواری اور کہیں اڈوں سے بسیں نکالنے کی ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک محکمے کی کارکردگی کا سوال ہے تو پنجاب کپاس اور گندم کی پیداوار میں بھارت سے آگے ہے او رپنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹ کمیٹیوں کے کردار کو فعال کرنے اور دیگر معاملات پر نظر ثانی کر رہی ہے ۔

انیس قریشی

مزید : صفحہ آخر