بھتہ مانگنے اور قتل کی دھمکیوں پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

بھتہ مانگنے اور قتل کی دھمکیوں پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہور( کرائم سیل) سمن آبادپولیس نے دکاندار سے بھتہ مانگنے اور اسے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے رہائشی دکان مالک رفیق ظہور نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے فون پر بھتہ مانگا اور دھمکیاں دیکربھتہ خوروں نے فون بند کردیا ۔وہ گزشتہ روز دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان دکان میں زبرستی گھس آئے بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مقامی لوگ اکھٹے ہوگئے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی