ٹاﺅن شپ ، تیز رفتار کار کے کھمبے میں ٹکرانے سے 4افراد زخمی ہوگئے
لاہور(کر ائم سیل)ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کے کھمبے میں ٹکرانے سے 4افراد زخمی ہوگئے،چاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقہ غوثیہ چوک کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار چاروں افراد زخمی ہوگئے۔