دو پولیس ملازمین کو زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

دو پولیس ملازمین کو زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)سمن آباد کے علاقہ میں چند روز قبل فائرنگ کرکے دو پولیس ملازمین کو زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا ، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور فرار کروانے کے الزام میں گھر کے مالک کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل دو پارٹیوں کے مابین لڑائی جھگڑا ہورہا تھا ون فائیو کی اطلاع پر سمن آباد تھانہ میں تعینات دو پولیس اہلکارعامر لیاقت اور ریاست علی موقع پر پہنچے تو ملزمان کی فائرنگ سے دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اسی دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزمان سیف علی کے گھر میں موجود ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کیا تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے والے گھر کے مالک سیف علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -