سرچ آپریشن کے دوران 18مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا

سرچ آپریشن کے دوران 18مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا


لاہور( کرائم سیل)شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ دو مشتبہ افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔بتایا سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی ہدایات پر پولیس نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مصری شاہ ،لوئر مال ،نولکھا ،شاہدرہ،پنجاب سوسائٹی ،اقبال ٹاؤن ،فیصل ٹاؤن ،رائے ونڈ و دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب سوسائٹی کے علاقہ میں واقع ایک گھرسے دو مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں مشتبہ افراد دو ماہ سے کرایہ کے گھر میں رہائش پزیر تھے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

مزید : علاقائی