عالمی تعلقات منافقت کے بغیر نہیں چل سکتے ،صدر ممنون حسین

عالمی تعلقات منافقت کے بغیر نہیں چل سکتے ،صدر ممنون حسین

                                              اسلام آباد(اے این این )صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالرز پر شور نہیں مچایاجانا چاہیے،مصلحت کے تحت ہی ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی وجوہ نہیں بتا ئی جا رہیں۔نیشنل پریس کلب کے صدر شہر یار خان اورسینئر نائب صدر عبدالرزاق سیال کی قیادت میں صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی تقاضوں کی وجہ سے دوست ممالک سے ملنے والی امداد پر خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ عالمی تعلقات منافقت کے بغیر نہیں چل سکتے۔ جب پیپلز پارٹی اقتدارمیں آئی تو ملکی قرضے 6ہزار 7سو ارب روپے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو جب حکومت ملی تو قرضے 14 ہزار 800 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے ۔موجودہ حکومت ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول