مزنگ اور بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے تین نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(کر ائم سیل) مزنگ اور بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے تین نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے نعشوں کو مردہ خانے مےںجمع کرواکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ سے 25اور 40 سالہ جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 28سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق تینوں نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے،تینوں حلئیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں اور ان کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے،نعشوں کو مردہ خانے جمع کروادیا گیا ہے ورثاءکی شناخت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔