چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں کی تین سو شراب کی بوتلیں برآمدکرلی گئیں

چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں کی تین سو شراب کی بوتلیں برآمدکرلی گئیں

لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین سو شراب کی بوتلیں، بئیر کے ڈبے وغیرہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ شراب کے سمگلر اسلام آباد سے لاہور آرہے ہیں، گاڑی میں ولایتی شراب کی بوتلیں و دیگر غیر قانونی اشیاء موجود ہیں جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر چار ملزموں قیصر ،تنویر وغیرہ کو گرفتار کرکے گاڑی سے شراب کی بوتلیں وغیرہ برآمد کرلی ہیں ۔

مزید : علاقائی