خیبر پختون خواہ حکومت ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرے،سپریم کورٹ کا حکم

خیبر پختون خواہ حکومت ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ...

                                          پشاور(اے این این) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ حکومت کو ایک ماہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ¾ کے پی کے حکومت نے انتخابات کےلئے حلقہ بندیاں مکمل کرلیں ¾ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی گئی ۔ منگل کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں ۔ کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد و ضوابط کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے سپریم کورٹ کے دس مارچ کے حکم پر عمل درآمد کر لیا۔سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ میں انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انتخابی تیاریاں مکمل کریں، تب تک سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آ جائے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول