ملت پارک،45سالہ حافظ قرآن نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی

ملت پارک،45سالہ حافظ قرآن نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی

لاہور(کرا ئم سیل) ملت پارک کے علاقہ میں غربت ،مہنگائی اور گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہو کر 45سالہ حافظ قرآن نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے مےںجمع کروا دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ملت پارک کے علاقہ مقبول روڈ چاند سٹریٹ کا رہائشی حافظ یاسین کچھ عرصہ قبل بہاولنگر سے بسلسلہ روز گار لاہور میں آکر رہائش پذیر ہو گیا ۔ملت پارک پولیس کے مطابق وہ علاقہ میں بچوں کو قرآن پاک پڑھا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا ۔پیسے کم ملنے اور گھریلو اخرجات زیادہ ہونے پر وہ اکثر پریشان رہتا تھا ۔گزشتہ روز اس نے دلبر داشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے کنپٹی پر پسٹل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا ،اہل خانہ نے گولی کی آواز سن کر کمرے کا درزاہ کھٹکھٹایا دروازہ اندرے سے بند ہونے پر اہل خانہ نے دروازہ توڑ کر اندر جا کر دیکھا تو یاسین کی لاش خون میں لت پت بیڈ پر پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت کے اصل اسباب پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی معلوم ہونگے۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی یاسین نے دو شادیاں کی تھیں اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ اس کی دوسری بیوی سے ایک چار سالہ بیٹی ہے ۔

مزید : علاقائی