عطارد کو ٹھنڈ لگ گئی ،سیارہ سکڑکر سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا

عطارد کو ٹھنڈ لگ گئی ،سیارہ سکڑکر سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا
عطارد کو ٹھنڈ لگ گئی ،سیارہ سکڑکر سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)ماحولیاتی تبدیلیاں زمین کے ساتھ دوسرے سیاروں پر بھی اثرانداز ہوئی ہیں اور سردی کی وجہ سے سیارہ عطارد سکڑگیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چار ارب سال قبل سیارہ عطارد کی سطح سخت ہوئی تھی اور اب یہ سیارہ سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کی اندرونی سطح ٹھنڈی ہونے کے باعث سکڑ گئی ہے اور اس کی سطح پر دراڑیں پڑ رہی ہیں۔سائنسی جرنل نیچر جیوسائنس کے مطابق سیارہ عطارد کا سکڑنا ماضی میں خیال کیے جانے سے زیادہ ہے۔میرینر 10 مشن 1974 اور 1975 میں عطارد کے قریب سے گزرتے وقت اس کی 45 فیصد سطح کی تصاویر لی تھیں جن میں نمایاں تھا کہ اس کی سطح پردراڑیں پر رہی ہیںجو سینکڑوں کلومیٹر لمبی تھیں۔ میرینر 10 سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ سیارہ اتنا کم سکڑا ہو کیونکہ عطارد جیسا سیارہ جب ٹھنڈا ہونا شروع ہو گا تو یہ زیادہ سکڑے گا۔میرینر 10 کے جانب سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے تاہم میسنجر نے سائنسدانوں کی پریشانی اس وقت ختم کی جب یہ 2011 میں عطارد کے قریب سے گزرا اور اس کی 100 فیصد سطح کی تصاویر لیں جن کے جائزے کے بعد بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیارہ اس اندازے سے زیادہ سکڑا ہے جو پہلے لگایا جا رہا تھا۔ کارنیجی انسٹیٹیوشن واشنگٹن کے ڈاکٹر پال بائرن کا کہنا ہے کہ ’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔اس کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے۔‘عطارد کا قطر تقریباً 4000 کلومیٹر ہے۔ میسینجر کے مشن کے بعد جاپان اور یورپ عطارد پر مشن بھیجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ مشن اگلے سال بھیجا جائے گا۔’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔ سیارے کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے‘

مزید :

صفحہ آخر -