ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق، چار زخمی

ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق، چار زخمی


لاہور(کرائم سیل)شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران3افرادجاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیاہے کہ سندر کے قریب ملتان روڈ پرموٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کوٹرک نے ٹکر مار کر ہلا ک کر دیاجبکہ آراے بازار کے قریب تیز رفتار کار نامعلوم شخص کو کچلتی ہوئی فرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ آراے بازار کے قریب ایک نامعلوم شخص سبزی وغیرہ لیکرجارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا ۔گلشن راوی کے علاقہ میں ریس لگاتے ہوئے دو چنگ چی رکشے الٹ گئے جس کے باعث دونوں رکشوں میں سوار چار افراد افضال ،خالد وگیرہ زخمی ہوگئے ،چاروں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی