وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہو گا، رانا اقبال
لاہور(سپیشل ر پورٹر )قائم مقام گو رنر پنجا ب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہو گا۔انہو ںنے کہا کہ پاکستانی قوم محنتی اوربے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جس نے ہر شعبے میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں بین الاقوامی ادرے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکا¶نٹنٹس(ACCA) کاکورس مکمل کرنے والے پنجاب کے دو سو پچاس نئے ممبر ز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔قائمقام گورنر نے کہا کہ عالمی کساد بازاری اور معاشی اتار چڑھا¶ اس وقت پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اقتصادی چیلنجز سے نبزد آزما ہونے کے لےے قابل،فنانشل مینجر کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے - انہو ںنے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی دیگر شعبوں کی طرح فنانس ، اکا¶نٹس اور کامرس کی فیلڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں جس سے پاکستان میں اقتصادی طور پر بہتری آئے گی-انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لےے اقتصادی اصلاحات کی ہیں جن کے نتیجے میں ملکی معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے - انہو ںنے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیح ہے - انہو ںنے اے سی سی اے کے نئے ممبر پر زور دیا کہ وہ اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتو ںکا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کریں اور خود کو ملک و قوم کی بہتری کے لےے وقف کر دیں۔
ترقی یافتہ ملک