ناقص’CO2‘کی درآمد کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارت سے واہگہ کے راستے ناقص کاربن ڈائی آکسائیڈگیس کی درآمد پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل سٹینڈرڈکوالٹی بورڈ کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واہگہ کے راستے بھارت سے درآمد کی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈکا معیار ناقص ہے۔یہ گیس مشروبات میں استعمال کی جاتی ہے جس سے شہری متعدد موذی بیماریوں کا شکارہوچکے ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گیس کے استعمال سے ابھی تک کوئی نقصان تحریری طور پرسامنے نہیں آیا۔عدالت نے وفاقی حکومت کا جواب مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت19مارچ تک ملتوی کردی۔
گیس درآمد