پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور تمام اضلاع کے صدور کا اجلاس

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور تمام اضلاع کے صدور کا اجلاس

لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیٹر اور تمام اضلاع کے صدور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی پنجاب کی شرکت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ برسی میں شرکت کے لئے 2 اپریل صبح 10 بجے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ پنجاب ماڈل ٹاﺅن لاہور سے ایک عظیم الشان قافلہ روانہ ہو گاجس میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکن شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب 27 اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کر چکی ہے ہر ضلع میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ان اقدامات کی وجہ سے پیپلز پارٹی پنجاب میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عہدیداروں نے اپنے گھروں پر پیپلز پارٹی کی جھنڈے آویزاں کئے ہیں اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ، امتیاز صفدر وڑائچ، رانا آفتاب، راجہ ریاض، راجہ عامر خان، عابد حسین صدیقی، غلام فرید کاٹھیا، نواب شیر بصیر، افنان بٹ اور دیگر بھی موجود تھے، اجلاس کے بعد میاں منظور احمد وٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں جراتمند، بہادر اور زیرک قیادت موجود ہے ، بلاول بھٹو زرداری کے جراتمندانہ موقف کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

صدور کا اجلاس

مزید : صفحہ آخر