چیئرمین پی سی بی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار سلمان شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے راوالپنڈی ریجنل کرکٹ ایسویسی ایش کی عبوری کمیٹی ختم کر کے من پسند عبوری کمیٹی تشکیل دے دی۔انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی کے باوجود عبوری کمیٹی کا خاتمہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔جس پر عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر2 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
توہین عدالت