ملک میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، تحریک انصاف پنجاب

ملک میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، تحریک انصاف پنجاب

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب صدر اعجازاحمدچودھر ی ,نارتھ ریجن کے صدر صداقت عباسی ، جنرل سیکرٹری حنامنظور اور سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب جاویدنیاز منج نے کہاہے کہ عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان سے غربت ختم کی جائے ، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے پانی کی کمی دور کرنے کے لئے پانی کو ذخیر ہ کرنے کے لئے نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں ہندوستان جب بھی ہمارے حصے کا روکا ہوا پانی چھوڑ تو ہم اس پانی کو جمع کر لیں پھر وہی پانی زراعت کے لئے استعمال کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 65 سالوں سے آنے والی تمام حکومتوں نے کچھ نہیں کیا اور آنے والے وقت میں پانی کا مسئلہ قوم کودر پیش ہوگا اس کے لئے ہمیں ابھی سے ٹھوس منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد جمہوری حکومتوں نے پاکستانی قوم کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکیں جس کی وجہ سے عوام زہرآلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ملک میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنے ہوںگے اس بار بھی حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے گندم کی پیدوار کا حدف حاصل کرنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہو گیا ہے۔ قرارد ادیں منظور کی گئیں جس میں تھر میں غذائی قلت اور قحط سالی کی وجہ سے معصوم جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر