با رش کے دوران حادثے کے شکاردونوں محنت کش سپرد خاک خاندان کفالت سے محروم
لاہور(لیاقت کھرل) ہر بنس پورہ کے علاقہ میں موسلادھار بارش کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والا دو کم سن بچوں کا محنت کش باپ ندیم شاہ خاندان کا واحد کفیل تھا اور بارش کے دوران سڑک واضح نہ دکھائی دینے پر موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرا جانے پر ساتھی مزدو بوٹا کے ساتھ ہلا ک ہوا۔ ندیم شاہ نواب پورہ میں اڑھائی مرلے کے مکان میں رہائش پذیر اورمناواں کے علاقہ میں واقع پانی کے ٹینک بنانے والی فیکٹری میںمزدوری کرتا تھا اور ساتھی مزدو محمد بوٹا کے ہمراہ محنت مزدوری کے بعد واپس گھر جارہاتھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا اس کا ساتھی 40سالہ محنت کش محمد بوٹا بے اولاداور گوجرہ کا رہائشی تھا۔ دونوں محنت کشوں کواپنے اپنے علاقوں مےں سپردخاک کردےاگےا۔نمائندہ 148پاکستان147 کے جائے وقوعہ اور جاں بحق ہونے والے ندیم شاہ کے گھر کا دورہ کرنے پر بات سامنے آئی کہ وہ دو کم سن بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا اور گزشتہ اٹھارہ سال سے مناواں کے قریب واقع پانی کے ٹینک بنانے والی ایک فیکٹری میں ساڑھے سات ہزار روپے پر ملازم اور بڑی مشکل سے کم سن بچوں کا پیٹ پال رہا تھا ۔ دوسری جانب دو کم سن بچوں کے محنت کش باپ کی ہلاکت پرپورے علاقے میں سوگ کا سماں تھا۔ ہربنس پورہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد خالق کے مطابق واقعہ حادثاتی ہے اورورثا نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کروائی،جبکہ جاں بحق ہونے والے محنت کش ندیم شاہ کے والد محمدیعقوب شاہ ،بڑے بھائی اعظم اور دیگر عزیزواقارب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔