پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہجہان اخونزادہ انتقال کرگئے
پشاور(آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہجہان اخونزادہ انتقال کرگئے۔ جسٹس اخونزادہ طویل عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلاءتھے۔ ان کی نماز جنازہ صوابی کے علاقے فضل آباد میں ادا کی جائے گی۔ پشاور ہائیکورٹ کس چیف جسٹس سمیت دیگر جسٹس صاحبان نے جسٹس شاہجہان اخونزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔