سید طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

سید طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن سید طاہر شہباز کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا۔ وہ ڈاکٹر فقیر حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ منگل کو ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر طاہر شہباز کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ وہ 24مارچ کو ڈاکٹر فقیر حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ طاہر شہباز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا

مزید :

صفحہ اول -