صوبائی دارالحکومت چوروں ڈاکوﺅن نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پرناظم رشید کے گھر سے9لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل لوٹ لئے۔شادباغ میں ڈاکوﺅں نے ظہور احمد کے گھر سے8لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،لوئرمال میں ڈاکوﺅں نے امجد حنیف کے گھر سے6لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،مصطفی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے غضنفر اعوان کے گھرسے5لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے مہرالدین کے گھرسے5لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے شمشاد احمد کے گھر سے5لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے داﺅد خان کے گھر سے4لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،نوانکوٹ میں ڈاکوﺅں نے ناصر کے گھر سے3لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،گوالمنڈی میں ڈاکوﺅں نے آصف کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل لوٹ لئے ۔جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے بابر کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے نعیم حسنات کی فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے جمال خان کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی ،زےورات، اور موبائل،شادمان میں ڈاکوﺅں نے نعمان سے50ہزار اور موبائل،مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے نذیر سے40ہزار اور موبائل،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے ادریس سے25ہزار اور موبائل،نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے فیصل سے20ہزار اور موبائل چھین لیا۔ علاوہ ازیںغازی آباد میں ساجد، نواب ٹاﺅن میں شاکر،ماڈل ٹاﺅن میں اشفاق کی گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں صفیان،یکی گیٹ میں خالد،گلشن راوی میں مشتاق اورداتا دربار میں شاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔