امن کیلئے دعا گو ہوں لیکن طا لبان سے مذاکرات پر مطمئن نہیں،فضل الرحمان

امن کیلئے دعا گو ہوں لیکن طا لبان سے مذاکرات پر مطمئن نہیں،فضل الرحمان


جرانوالہ (آئی این پی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر مطمئن نہیں ہوں، تمام شدت پسند تنظیموں سے بیک وقت بات کرنی چاہیے تھی، فوج کو براہ راست مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہ کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے دعا گو ضرور ہوں لیکن طالبان سے مذاکرات پر مطمئن نہیں ہوں کیونکہ لگتا نہیں کہ یہ کامیاب ہوں گے۔ مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے تمام چھوٹی بڑی شدت پسند تنظیموں سے بیک وقت بات کی جانی چاہیے تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوج کو براہ راست مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہ کیا جائے بلکہ مذاکرات کے معاملے پر فوج کو آن بورڈ ضرور لیا جائے یہ ان کے لئے بہتر ہو گا۔

مزید : علاقائی