ایس ایچ او مزنگ کومیرا اور کیپٹن نوید کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ایس ایچ او مزنگ کومیرا اور کیپٹن نوید کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف اسلامی معاشرے میں فحاشی پھیلانے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او مزنگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ 25 مارچ کو اداکارہ میرا کو کیپٹن نوید سمیت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے ۔ استغاثہ کے مطابق مزنگ کے رہائشی محمد شبیر نے اپنے وکیل اختر محمود ڈھلوں کی وساطت سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل نے انٹر نیٹ پر یو ٹیوب میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی ایک انتہائی فحش ویڈیو دیکھی جس سے پاکستانی ہونے کے ناطے میرا سر شرم سے جھک گیا انہوں نے یہ فحش ویڈیو انٹر نیٹ پراپ لوڈ کرکے انتہائی غیر اسلامی جرم کیا ہے جبکہ اس ویڈیو سے ہماری اسلامی معاشرے کی نوجوان نسل بے را ہ روی کا شکار ہو گی جبکہ اس سے عالم اقوام میں پاکستان کی ساکھ کو انتہائی نقصان ہوا ہے ۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے ۔
گزشتہ روز مذکورہ ایس ایچ او عدالت حاضر نہ ہوا جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -