روپے کی قدر میں ٹہراؤ کا بیرونی امداد سے کوئی تعلق نہیں،عبدالقادر بلوچ

روپے کی قدر میں ٹہراؤ کا بیرونی امداد سے کوئی تعلق نہیں،عبدالقادر بلوچ


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کی امداد کی تھی،9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1974ء کے بعد بحرین کے امیر پہلی دفعہ پاکستان آئے ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے کیونکہ ان کے اس دورے سے دوسرے ممالک کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔ وہ پاکستان آئیں گے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ سکتے ہیں۔ روپے کی قدر کے مستحکم ہونے کا سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ عرب ڈالر کی امداد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت بھی سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کا تیل دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آئے ہوئے 9ماہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کے حوالے سے کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت میں گڈ گورننس موجود ہے۔

مزید : علاقائی