افغانستان سے برطانوی فوج کا انخلا اء ختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا

افغانستان سے برطانوی فوج کا انخلا اء ختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا


کابل / لندن(آئی این پی )افغانستان سے برطانوی فوج کا انخلا ء اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا،برطانوی فورسز افغانستان کے دیگر علاقوں سے نکل کر صوبہ ہلمند کے دو اڈوں تک محدود ہوگئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جنگ کے عروج کے عرصے میں برطانیہ کے دس ہزار فوجی 137 اڈوں میں تعینات تھے جبکہ اب دو اڈوں میں کل 4000 برطانوی فوجی رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیمپ باسشین سے فوجیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وہاں موجود فوجی سامان بھی برطانیہ واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ برطانوی فوج انخلا کے اس عمل کو پیچیدہ اور ایک جامع آپریشن قرار دے رہی ہے جس میں سامان کی فضائی یا زمینی ترسیل میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔حالیہ عرصے میں انخلا کے عمل میں برطانوی فوج کے زیراستعمال مرکزی اڈے ’لشکر گاہ‘ کا انتظام افغان حکومت کے حوالے کیا گیا جبکہ آنے والے مہینوں میں سٹرگا کا کنٹرول نیٹو کے حوالے کیا جائے گا۔۔افغانستان میں تیرہ سالہ جنگ کے عرصے میں اب تک کل 448 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان میں آخری نام پانچ مارچ کو کیمپ باسشین میں ہلاک ہونے والے32 سالہ رجمنٹ انجینئر سپر ایڈم موریل کا ہے

مزید : علاقائی