آزادی چوک پروجیکٹ،ملحقہ آبادیوں کو آج بھی سوئی گیس دستیاب نہیں ہو گی

آزادی چوک پروجیکٹ،ملحقہ آبادیوں کو آج بھی سوئی گیس دستیاب نہیں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ آزادی چوک پروجیکٹ کے دوران گیس کی آٹھ انچ کی سپلائی لائن کو شفٹ کرنے کے باعث آزادی چوک اور اردگرد کے علاقوں میں گیس کی سپلائی گزشتہ روز معطل رہی ہے۔ جس کے باعث صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ جی ایم سوئی گیس کمپنی محمود ضیاء احمد کا کہنا ہے کہ آزادی چوک سے راوی چوک تک گیس کی آٹھ انچ کی سپلائی لائن کو شفٹ کیا جا رہا ہے ۔ جس کے باعث آزادی چوک اور راوی روڈ کی اردگرد کی آبادیوں میں گیس کی سپلائی آج صبح بھی بند رہے گی اور ان علاقوں میں کل صبح 6بجے سے گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -