دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں میں کوئٹہ ،پشاور، اور لاہور بھی شامل

دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں میں کوئٹہ ،پشاور، اور لاہور بھی شامل

                  پیرس ،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے تین شہر کوئٹہ، پشاور اور لاہور بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں دنیا کے 10 آلودہ ترین شہر کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں 4 ایرانی شہر، 3 پاکستانی، 2 بھارتی جب کہ منگولیا اور بوتسوانا کا ایک ایک شہر شامل ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں ایران کے صوبہ قوزستان کا دارالحکومت آہواز فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کاسب سے آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر منگولیا کا شہر الان بتور اور تیسرے پر ایران کا ہی شہر سنانداج ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر لدھیانہ اور کوئٹہ میں فضا میں موجود آلودگی کی شرح برابر ہے جس کی وجہ سے دونوں شہر مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے آلودہ ترین شہر ہیں۔ فہرست میں موجود 2 دیگر پاکستانی شہروں میں پشاور کا چھٹا اورلاہور کا دسواں نمبر ہے،اگرچہ پیرس کا شمار آلودگی کے خطرات سے دو چار ہونے والے شہروں کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے تاہم اس کا شمار دنیا کے 10آلودہ ترین ممالک میں نہیں ہوتا۔

مزید : صفحہ آخر