ایجوکیٹرز کی 25 فیصد آسامیوں پر بھرتی کے لئے سیاسی کوٹہ مختص کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، ترجمان

ایجوکیٹرز کی 25 فیصد آسامیوں پر بھرتی کے لئے سیاسی کوٹہ مختص کرنے سے متعلق ...

لاہور( جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجوکیٹرز کی 25 فیصد آسامیوں پر بھرتی کے لئے سیاسی کوٹہ مختص کرنے سے متعلق بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر قطعی طور پرغلط اور بے بنیاد ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں ایجوکیٹرز کی 9622آسامیوں پر بھرتی 100 فیصد میرٹ پر ہو گی اور اس حوالے سے کسی کے لئے بھی کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا - ہر ضلع میں متعلقہ ڈی سی او کی سربراہی میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے مقررہ معیار پر پورااترنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل شروع ہو چکا ہے - ہر ضلع میں ڈی سی او ، ای ڈی او (ایجوکیشن ) ، ای ڈی او (فنانس)، ڈی او(ایجوکیشن )، متعلقہ ٹان میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او اورحکومت پنجاب کے نمائندہ ایک ماہر تعلیم پر مشتمل ٹیمیں اس بات کی نگرانی کررہی ہیں کہ ایجوکیٹرز کی تمام آسامیوں پر بھرتی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی جائے- ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا عمل اگلے ایک ہفتے کے دوران مکمل ہو جائے گا اور مارچ کے آخری ہفتے میں ایجوکیٹرز کی تقرریاں عمل میں آئیں گی- کسی بھی جگہ میرٹ کی خلاف ورزی پائی گئی تو حکومت پنجاب متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور میرٹ کی مکمل پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان

مزید : صفحہ آخر