ایف آئی اے کا پاکستانیوں سے مثبت روئیے کا اقدام خوش آئند ہے ،شاہ نواز ندیم

ایف آئی اے کا پاکستانیوں سے مثبت روئیے کا اقدام خوش آئند ہے ،شاہ نواز ندیم

جوہانسبرگ ( ندیم شبیر سے ،نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے غالب علی بندیشہ نے دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل بارے قدم اٹھانے پر ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے سراہا ہے اور ان سے امید کی ہے کہ ائیر پورٹس پر تعینات ایف آئی اے والے پاکستانیوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں گے۔رانا شاہ نواز ندیم نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بھی پاکستان کا سرمایا ہیں اور وطن عزیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دوران سفر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے طرح طرح کے سولات سے پریشان کر رکھا تھا،مسافر خوار ہو کر پاکستان چھوڑتے تھے۔لہٰذا ایف آئی کے ڈائریکٹر کے حالیہ اقدامات سے نہ صرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ ساؤتھ افریقہ میں رہنے والے تارکین وطن اس اقدام پر ڈی جی ایف آئی اے غالب علی بندیشہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی