طالبہ خودسوزی کیس: ڈی ایس پی اصغرعلی کی 26مارچ تک عبوری ضمانت منظور

طالبہ خودسوزی کیس: ڈی ایس پی اصغرعلی کی 26مارچ تک عبوری ضمانت منظور
طالبہ خودسوزی کیس: ڈی ایس پی اصغرعلی کی 26مارچ تک عبوری ضمانت منظور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے مظفر گڑھ میں طالبہ کی خودسوزی کیس میں پولیس کو مطلوب ڈی ایس پی اصغر علی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ڈی ایس پی اصغر علی عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ کے رو برو پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ آمنہ کی خودسوزی کے واقعے میں ملوث ہی نہیں لیکن اس کے باوجود پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، عدالت نے ڈی ایس پی اصغر علی کی 26 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو عبوری ضمانت کے دوران گرفتار نہ کیاجائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مظفر گڑھ میں آمنہ نامی طالبہ نے اس سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو رہا کئے جانے پر خودسوزی کرلی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر علی سمیت 5 پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : لاہور