اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ، فوج کا ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کیمپ نشانہ بنے : فوج کا دعویٰ

اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ، فوج کا ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کیمپ نشانہ بنے : ...
اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ، فوج کا ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کیمپ نشانہ بنے : فوج کا دعویٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیروسلم (مانیٹرنگ ڈیسک) گولان ہائیٹس میں ہونیوالی بمباری کے ردعمل میں اسرائیل نے شام میں فضائی حملہ کردیا جس دوران شام کا فوجی ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کیمپس نشانہ بننے کی اطلاعات ہیں ۔اسرائیل فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹرلرنر نے بتایاکہ منگل کو گولان ہائیٹس میں سٹرک کنارے سیکیورٹی دستے پر شیلنگ اور چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کے ردعمل میں رات گئے فضائی کارروائی کی گئی جس دوران شام کی فوج کا ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کیمپس نشانہ بنے ۔ یادرہے کہ 1967ءکی جنگ میں اسرائیل نے گولان پر قبضہ کرلیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی