چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے چیف سیکریٹری بہاولپور پہنچ گئے
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب بہاولپور پہنچ گئے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو چولستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جا ئے گی جس کے بعد چیف سیکرٹری چولستان کے مختلف علاقوں کا کا دورہ کریں گے ۔ یادرہے کہ خشک سالی اور مکینوں کی نقل مکانی کی اطلاعات پر وزیر اعلی شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میںسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی ۔