شوال کے ایک گھرمیں دھماکہ، چھ افراد جاں بحق

شوال کے ایک گھرمیں دھماکہ، چھ افراد جاں بحق
شوال کے ایک گھرمیں دھماکہ، چھ افراد جاں بحق

  

شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل شوال کے ایک گھر میں دھماکے سے خواتین اور بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل شوال کے علاقے ”مانا“ کے ایک گھر میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بچہ کھلوناسمجھ کر ایک پرانا مارٹرگولہ اُٹھا کر گھر لے آیاجو کھیلنے کے دوران پھٹ گیا، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : وزیرستان