ملائشین لاپتہ طیارہ رابطہ منقطع ہونے کے چھ منٹ بعد تھائی فوجی ریڈار پر دیکھاگیا

ملائشین لاپتہ طیارہ رابطہ منقطع ہونے کے چھ منٹ بعد تھائی فوجی ریڈار پر ...
ملائشین لاپتہ طیارہ رابطہ منقطع ہونے کے چھ منٹ بعد تھائی فوجی ریڈار پر دیکھاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 کوالالمپور,بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیاءکالاپتہ مسافر طیارہ رابطہ ختم ہونے کے 6منٹ بعد مختلف روٹ پر تھائی فوجی ریڈار پر دیکھا گیا ، کوئی غیر معمولی پیغام یا اطلاع ارسال نہیں کی گئی، تھائی لینڈ نے لاپتہ طیارے سے متعلق نئی معلومات جاری کردیں۔ تھائی لینڈ کے حکام کی طرف سے ملائیشیاءکے لاپتہ طیارے سے متعلق نئی معلومات جاری کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ طیارے سے معمول کی اطلاعا ت ملی تھیں،کوئی غیر معمولی پیغام یا اطلاع ارسال نہیں کی گئی۔جہاز رابطہ ختم ہونے کے 6منٹ بعد  مختلف روٹ پر تھائی فوجی رڈار پر دیکھا گیا تھا تاہم ہمیں طیارے کے لاپتہ ہونے اور مقررہ روٹ سے ہٹنے کا علم نہیں ہو سکا ۔  واضح رہے کہ ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 گذشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کوالالمپور سے بیجنگ کے سفر کے دوران غائب ہوئی تھی اور اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔اس لاپتہ طیارے پر 239 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر چینی تھے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں