پی آئی اے نے عمرہ کا کرایہ پانچ ہزار بڑھا دیا

پی آئی اے نے عمرہ کا کرایہ پانچ ہزار بڑھا دیا
پی آئی اے نے عمرہ کا کرایہ پانچ ہزار بڑھا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ کے کرایوں میں پانچ ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کے حکام نے تمام ڈسٹرکٹ منیجروں کو احکامات جاری کردئیے ہیں کہ عمرہ کے لئے پاکستان کے تمام شہروں سے جدہ کے لئے سفر کرنے والے عمرہ زائرین سے 5 ہزار روپے اورمدینہ جانے والے عمرہ زائرین سے ایک ہزار 9 سو روپے زائد وصول کئے جائیں۔

مزید : بزنس