نریندر مودی تنگ نظر اور ناقابل اعتبار شخص ہیں:وکی لیکس

نریندر مودی تنگ نظر اور ناقابل اعتبار شخص ہیں:وکی لیکس
نریندر مودی تنگ نظر اور ناقابل اعتبار شخص ہیں:وکی لیکس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وکی لیکس نے بی جے پی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہاہے کہ نامز دوزیراعظم تنگ نظر اور ناقابل اعتباز شخص ہیں۔ وکی لیکس نے بی جے پی کے دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو کبھی دیانتدار قرار نہیں دیا۔ ایک ٹویٹ میں وکی لیکس نے انکشاف کیا کہ 2006ءمیں امریکی سفیر نے نریندر مودی کو تنگ نظر اور ناقابل اعتبار شخص قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مودی خوف اور دہشت کے ذریعے اقتدار پر براجمان ہیں۔ ادھر بی جے پی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نریندر مودی کو وکی لیکس یا جولین اسانج کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس