فٹبال ورلڈکپ 2022کی میزبانی کیلئے رشوت کا انکشاف

فٹبال ورلڈکپ 2022کی میزبانی کیلئے رشوت کا انکشاف
Qatar
کیپشن: FIFA worldcup 2022

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ قطر نے ورلڈ کپ فٹبال 2022ءکی میزبانی حاصل کرنے کے لیے رشوت دی ۔ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھاہے کہ قطر کی کمپنی نے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے کے لیے فیفا کے سینئر عہدیدار کو بیس لاکھ ڈالرز رشوت کے عوض حاصل کی ،رشوت فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر اور ان کے اہل خانہ کو دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق فیفا کے سابق نائب صدر ان با ئیس افرا د میں شامل تھے جنہوں نے ایونٹ کی میزبانی کے امیدواروں میں سے کسی ایک کو چننا تھاتاہم قطری حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا اور کہاکہ خبر پر معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے ۔ ورلڈ کپ 2022ءکی میز بانی کی نیلامی کافیصلہ کھیلوں کی دنیا کا متنا زعہ ترین فیصلہ تھا ۔

مزید :

کھیل -