چولستان میں تھر جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان نہیں :سکندر بوسن، صورتحال قابومیں ہے: رانا ثناءاللہ

چولستان میں تھر جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان نہیں :سکندر بوسن، صورتحال ...
چولستان میں تھر جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان نہیں :سکندر بوسن، صورتحال قابومیں ہے: رانا ثناءاللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے فوڈسیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہاہے کہ ملک میں غذائی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، حکومت کے پاس ایک ملین ٹن گندم کا سٹا ک موجود ہے جبکہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا کہناتھاکہ چولستان کے حالات قابومیں ہیں ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سکندرحیات بوسن نے کہاہے کہ تھر میں اجناس کی قلت سے زیاد ہ بدعنوانی کا عنصر شامل ہے ،تھر پارکر میں مقامی سطح پر بد انتظامی اور نا اہلی کا مظاہرہ کیا گیا ،چولستان میں تھر پارکر جیسے حالات پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہاہے کہ گندم کی آئندہ فصل بہتر ہونے کا امکان ہے ،تمام صوبوں کے پاس گندم کا مناسب سٹاک موجود ہے ، چولستان کی صورتحال پر پنجاب حکومت نے پہلے ہی اقدامات کر لیے ہیں ۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ چولستان کے حالات کنٹرول میں ہیں ،موسم میں تبدیلی کی وجہ سے پانی کی کمی معمول ہے ، صوبائی حکومت معاملے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ،خود وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔

مزید : بہاول پور /اہم خبریں