ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ جاری ،انٹر بینک میں 98 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ جاری ،انٹر بینک میں 98 روپے 10 پیسے کا ہو گیا
ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ جاری ،انٹر بینک میں 98 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں1 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران 100روپے 50پیسے سطح پر پہنچنے کے بعد بنکوں کے مابین لین دین میں ڈالر کی قدر 1 روپے 1 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر 98روپے 10 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا اور یہاں پر ڈالر 100 روپے سے کم کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ فاریکس ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ابھی ڈالر نہ خریدیں کیوں کہ ڈالر رواں ہفتے کے اختتام تک 97روپے تک آجا ئے گا ۔ڈیلر ز کا کہنا ہے کہ کمزور ہوتی امریکی کرنسی کو دیکھ کر ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے جس سے روپے کی قدر کو استحکام ملا۔

مزید : بزنس