ٹی 20ورلڈکپ : زمبابوے نے ہالینڈ کو شکست دے دی

ٹی 20ورلڈکپ : زمبابوے نے ہالینڈ کو شکست دے دی
ٹی 20ورلڈکپ : زمبابوے نے ہالینڈ کو شکست دے دی

  

سلہٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی 20کرکٹ کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں زمبابوے نے پانچ وکٹوں سے ہالینڈ (نیدرلینڈ)  کو شکست د ے دی۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20کے کوالی فائنگ را ﺅنڈ کے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو فتح کے لیے 141 رنز کا ہدف فراہم دیا جو زمبابوے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری بال میں حاصل کرلیا۔قبل ازیں ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ٹام کوپر کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔کوپر نے 58 گیندوں پر9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ دیگر ڈچ بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔مائیکل سٹوئرٹ تین رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے جبکہ اوپنر سٹیفن مائیبرگ بغیر رن بنائے میچ کی تیسری ہی گیند ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔ویسلی براسی نے جارحانہ بلے بازی کرنے کی کوشش کی اور تین چوکے لگائے تاہم وہ بھی بارہ رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئے۔ پیٹر بورن نے آٹھ رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے پراسپر اتسیا نے دو جبکہ تناسے پاینگرا نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ہالینڈ کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھاناپڑا جب پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر کوئی رنز بنائے بغیر ہی مائیبرگ پویلین لوٹ گئے ۔دوسرے اوورمیں مجموعی طورپر14رنز پر بریسی ، چوتھے اورر کی پہلی بال پر مجموعی طورپر 19رنز پر تین رنز کے ساتھ واپس لوٹ گئے ۔پانچویں اوورمیں بورن 35رنز پر اپنے آٹھ انفرادی رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔چودہویں اوورمیں مجموعی طورپر 85رنز پر اپنے آٹھ انفرادی رنز کے ساتھ کوپر پویلین لوٹ گئے ۔

مزید : ورلڈ T20