ورلڈ ٹی 20:پاکستان ،جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

ورلڈ ٹی 20:پاکستان ،جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے
ورلڈ ٹی 20:پاکستان ،جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فتح اللہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 راو¿نڈ سے قبل پاکستان کا آخری وارم اپ میچ آج جنوبی افریقہ سے ہوگا، گرین شرٹس مضبوط ٹیم کیخلاف میگا ایونٹ کی فل ڈریس ریہرسل کرینگے،میچ شام 6:30پر شروع ہوگا، کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ جارح مزاج آل راﺅنڈر کو ردھم میں آنے کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ٹھکانے لگایا تھا، اب جمعے کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے اپنے پہلے میچ سے قبل وہ جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کے خلاف اپنی تیاریوں کی حتمی آزمائش کرنے والا ہے۔ شاہد آفریدی فٹ ہوچکے اور پریکٹس میچ میں حصہ لینگے،کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی فٹ اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، اس سے ان کوردھم میں آنے کا اچھا موقع ملے گا،، جس طرح وہ پورے میچ پر اثرانداز ہوتے ہیں وہ بھی بہت اہم ہے،اس سے پوری ٹیم کو متحرک ہونے میں مدد ملتی ہے۔ 

q

مزید : ورلڈ T20