اُسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سپیشل سیل،پاشا کو ٹھکانے کاعلم تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ، تردید کرتے ہیں : پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع

اُسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سپیشل سیل،پاشا کو ٹھکانے کاعلم تھا: ...
اُسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سپیشل سیل،پاشا کو ٹھکانے کاعلم تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ، تردید کرتے ہیں : پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں مشرف دورحکومت کے دوران اُسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے آئی ایس آئی میں سپیشل ڈیسک قائم کیاگیا، جنرل پاشاکواُسامہ بن لادن کے ٹھکانے کاعلم تھا ، خفیہ ایجنسی میں کچھ سیل شدت پسندوں اور طالبان کیخلاف کام کررہے تھے تو کچھ لوگ مدد کررہے تھے ، تعلقات کی خرابی کی وجہ سے امریکہ نے معاملہ پاکستان کے ساتھ نہیں اُٹھا۔ پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع نے نیویارک ٹائمز کا تجزیہ مستردکرتے ہوئے اِسے حقائق کے منافی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک کوشش قراردیاہے ۔ نیویارک ٹائمزکے میگزین میں شائع ہونیوالے ایک تجزیئے میں کارلوٹا گال نے ہرزہ سرائی کی کہ مشرف نے اُسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے آئی ایس آئی میں ڈیسک قائم کی ، امریکہ اور پاکستانی حکومت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ جنرل پاشا کو اُسامہ کے ٹھکانے کاعلم تھا، جنرل پاشا کے ملوث ہونے پر امریکی حیران تھے ۔اُنہوںنے لکھاکہ آئی ایس آئی میں کچھ سیل ایسے تھے جو شدت پسندوں اورطالبان کے خلاف کام کررہے تھے جبکہ کچھ سیل مدد کررہے تھے ،جنرل پاشاامریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف سرگرم تھے ۔ شارلٹ گال نے دعویٰ کیاکہ اُسامہ کے بچاﺅکیلئے آئی ایس آئی میںسپیشل ڈیسک صرف ایک شخص نے بنایا،وہ شخص کسی کے سامنے جوابدہ نہیں تھاتاہم نام ظاہرنہیں کیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیاکہ اُسامہ بن لادن کا حافظ سعید سے براہ راست رابطہ تھاجو آئی ایس آئی کے قریب تھا۔ اُس کاکہناتھاکہ مشرف حکومت اور انٹیلی جنس سربراہ جنرل کیانی طالبان کا تحفظ کرتے تھے ،امریکہ نے مسئلے کو اجاگرنہیں کیاکہ پاک امریکہ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے ۔امریکی میڈیا کی خبرپر پاکستانی میڈیا کے انٹیلی جنس ذرائع نے اب تک کی رپورٹ کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ، تردید کرتے ہیں ، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح اس بار بھی مغربی میڈیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترآیاہے ۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان میں اُسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا کسی کوعلم نہیں تھا۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines