الطاف حسین پاکستان کی سلامتی سے مت کھیلیں، رانا ثناءاللہ

الطاف حسین پاکستان کی سلامتی سے مت کھیلیں، رانا ثناءاللہ
الطاف حسین پاکستان کی سلامتی سے مت کھیلیں، رانا ثناءاللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین پاکستان کی سالمیت سے مت کھیلیں،بیان کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے، الطاف حسین تقریر کرتے گانا گانے لگ جاتے ہیں، جس آدمی کی ذہنی صحت درست نہ ہو اس پر قانون کا اطلاق بھی نہیں ہوتا۔ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کو چاہیئے کہ وہ اپنے قائد کو سمجھائیں کہ وہ پاکستان کی سالمیت سے نہ کھیلیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چولستان کی صورت حال پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیئے، چولستان میں قحط کی صورت حال نہیں ہے، لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں اور حالات قابو میں ہیں، چولستان میں گزشتہ 3 سال میں بارشیں کم ہوئی ہیں، حکومت کی جانب سے چولستان میں امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرپٹ نظام کوتبدیل کرنے کے لئے اگر کوئی آیا تو وہ فوج سے ہی آیا ہے اور اب بھی فوج حکمرانوں کا ایسا کوئی بھی حکم نہ مانے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

مزید : لاہور