ٹی 20ورلڈ کپ : وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی 20ورلڈ کپ : وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی
ٹی 20ورلڈ کپ : وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

  

فتح اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی اور پاکستان کے ٹی 20ورلڈکپ کے کم ترین 72رنز کا ٹوٹل(ہدف) چودہویں اوورمیں پورا کرلیا۔۔ اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلا وقت اس وقت اٹھانا پڑا جب تیسرے اوورمیں اوپنر احمد شہزاد 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں اوور میں شرجیل خان مجموعی طورپر تئیس رنز پر اپنے دوانفرادی رنز کے ساتھ اورمجموعی طورپر اٹھائیس رنز پر ساتویں اوورمیں شعیب ملک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر ہی مجموعی طورپر 50رنز پر عمراکمل 17رنز بنا کر اور عمراکمل گیارہویں اوور کی تیسری گیند پر مجموعی طورپر 51رنز پر کامران صفر رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔مجموعی طورپر 58رنز پر تیرہویں اوور کی پہلی گیند پر صحیب مقصود 15رنز بنا کر رن آ?ٹ ہوگئے۔بوم بوم آفریدی بھی نہ ٹک سکے اور چودہویں اوور کی دوسری بال پر مجموعی طورپر 62رنز پر چھ انفرادی سکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ,پندرہویں اوور میں بلاول بھٹی مجموعی طورپر 67رنز پر تین انفرادی رنز کیساتھ جبکہ عمر گل بغیر کوئی رنز بنائے 69مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔اٹھارہویں اوورمیں محمد حفیظ مجموعی طورپر 71رنز پر تین رنز کیساتھ رخصت ہوئے اوراِس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 72رنز کاہدف دیا جو اب تک پاکستان کاکم ترین ٹوٹل ہے ۔اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 74رنز بنائے تھے ۔پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھاناپڑا جب ہاشم عاملہ 24رنز بناکرچھٹے اوورمیں مجموعی طورپر 39رنز پر عمرگل کا نشانہ بنے اور پھر شاہد آفریدی نے انفرادی طورپر 15سکو ر کے ساتھ ڈی کاک کو کک آﺅٹ کردیاجبکہ ملر اور ولیئر بالترتیب 12اور 20رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

نوٹ: ہم اپنے قارئین سے معذرت خواہ ہیں ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا لائیومیچ قومی و بین الاقوامی اداروں کے درمیان کشمکش کی وجہ سے دکھایانہیں جاسکا۔

مزید : ورلڈ T20 /اہم خبریں